مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں آج نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب آیت جنتی نے اسلامی بیدار کے ایک سال مکمل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری کے بابرکت نتائج کی بدولت بہت سے امریکی و اسرائيلی عرب ڈکٹیٹر اقتدار سے محروم اور نابود ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تیونس ، مصر اور لیبیا میں عوام نے اپنی قدرت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ نواز عرب حکمرانوں کو نابود کردیا ہے اور امید ہے کہ یمن، بحرین اور دیگرعرب ممالک میں بھی امریکہ نواز عرب حکمراں جلد ہی نابود ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ عرب حکمراں اسلام اور مسلمانوں کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں عرب حکمراں در حقیقت امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے بنائے ہوئے ہیں انھیں عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں وہ صرف امریکی سہارے پر چل رہے ہیں ، آیت اللہ جنتی نے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی عرب ریاستوں نے عراق پر چڑھائی کے لئے امریکہ کا راستہ ہموار کیا اور عراق میں امریکہ کے تمام سنگين جرائم میں خلیجی عرب حکمراں ملوث ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ نے آٹھ ، نو سال تک عراق میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا جس میں عرب ڈکٹیر امریکہ کے ساتھ شامل ہیں۔
آیت اللہ جنتی
اسلامی بیداری کے نتیجے میں کئی امریکہ نوازعرب ڈکٹیٹر نابود ہوگئے
مہر نیوز-23 دسمبر 2011ء:تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے اسلامی بیدار کے ایک سال مکمل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری کے بابرکت نتائج کی بدولت بہت سے امریکی و اسرائيلی عرب ڈکٹیٹر اقتدار سے محروم اور نابود ہوگئے ہیں۔
News ID 1491223
آپ کا تبصرہ